طیاروں سے پرندوں کا ٹکرائو روکنے کیلئے ہوائی اڈوں پر خودکارسسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 ستمبر 2023 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2023ء) محکمہ سول ایوی ایشن نے ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں کمی لانے کے لیے تینوں ہوائی اڈوں پر خودکار سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان تین ایئرپورٹس میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔ سسٹم کے نافذ ہونے سے ان ایئر پورٹس پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں کمی واقع ہو گی

متعلقہ عنوان :