سیالکوٹ پولیس کا ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جمعہ 22 ستمبر 2023 13:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس کا ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف 983 مقدمات درج کر کے 457 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ رواں ماہ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 314 مقدمات درج کرکے 21 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :