راولپنڈی، لڈوپرجوا کھیلنے والے 11 قماربازگرفتار

جمعہ 22 ستمبر 2023 21:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) تھانہ واہ کینٹ پولیس نے لڈو پر جوا کھیلنے والے 11 قمار باز گرفتارکر کے داؤ پر لگی 20ہزار690 روپے کی رقم ، 10 موبائل فون، موٹر سائیکل اوردیگر سامان برآمد کر لیاپولیس نے لڈو پر جوا کھیلنے کے الزام میںعاصم، ممریز، عبدالاکرام، عبدالرحیم، توفیق، ریاست، خلیل، جہانزیب، امیر سلطان، عامر اور عارف کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 20ہزار690 روپے، 10 موبائل فون، موٹر سائیکل اوردیگر سامان برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :