نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا آگہی پروگرام،458طلبا و طالبات کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 22 ستمبر 2023 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں الفلاح سکولز پاکستان‘ جیوا پارک‘ حاکم ٹائون‘ رمضان چوک‘ لاہورکے طلباوطالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گرجوایٹ کالج برائے خواتین‘ وحدت کالونی‘ لاہور‘ گورنمنٹ مدرسة البنات سکول‘ لیک روڈ‘ لاہور‘ پاک وژن سکول‘ مین بازار‘ باگڑیاں‘ لاہور اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ شاہ پور کانجراں‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 458تھی۔

متعلقہ عنوان :