جناح ہائوس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں جناح ہائوس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا مکمل چالان بھی طلب کرلیاعدالت کے روبرو درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیاکہ ملزمہ روبینہ جمیل کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے بے بیناد طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے درخواست گزار ملزمہ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں تفتیشی افسر تفتیش بھی کرچکے ہیں اور ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔