سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر 20 اکتوبر کو متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر 20 اکتوبر کو متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں 6 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہری حسن گل کی گرفتاری ظاہر کردی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر حسن گل کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے لاپتا افراد کے معاملے پر جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاس جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کی ہدایت کی روشنی میں تحقیقات جاری رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے پولیس مارڈن ڈیوائسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتا افراد کا سراغ لگایا جائے۔ عدالت نے 20 اکتوبر کو متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاپتا شہری کامران، مظفر علی، بے بی سیما اور نواب علی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔