پولیس فورس میری فیملی کی حیثیت رکھتی ہے، پولیس کی ویلفئیر کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے ،آئی جی اختر حیات خان

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس میری فیملی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پولیس کی ویلفئیر کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ہری پور پولیس دربار سے،ابابیل سکواڈ ،موبائل لاسٹ ایپ اور کمانڈ کنٹرول روم کا افتتاح بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابابیل فورس کا قیام سٹریٹ کرائم میں کمی اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں موثر ثابت ہوگا ۔

ابابیل فورس میں 25 موٹرسائیکل شامل کیے گئے ہیں۔آئی جی نے زیر تعمیر پولیس لائن ہری پور کی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا۔آئی جی خیبر پختونخواہ نے پولیس دربار سے خطاب بھی کیا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے ضلع ہری پور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پولیس دربار میں ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر ،ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ طارق محمود خان، ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ ریجن خبیر خان ،ایس پی ایلیٹ فورس ہزارہ ریجن رضوان حبیب اور سرکل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ،پولیس افسران و جوانوں اور دیگ یونٹ کے سٹاف نے شرکت کی۔

پولیس افسران نے اپنے مسائل سے متعلق ائی جی خیبر پختونخواہ کو آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین مظلوم ہوتے ہیں، انکی قانون کے مطابق داد رسی کی جائے۔پولیس افسران و جوانوں کے بچے جو زیر تعلیم ہیں انکے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ڈی پی او آفس میں قائم شدہ کنٹرول ایند کمانڈ سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہری پور کو سیف سٹی بنانے کے لئے ضلع بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں، جس کی مانیٹرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے کی جائیگی۔

آئی جی پی خیبرپختونخواہ کے ویژن کے مطابق ضلع ہری پور کے تمام بازاروں، تعلیمی اداروں، دفاتر اور دیگر حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کیے گئے ہیں۔اس دوران آئی جی پی خیبرپختونخواہ اختر حیات نے کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نصب شدہ سکرین کے ذریعے ہری پور کی داخلی و خارجی چیک پوسٹ بازار کی مختلف مارکیٹوں میں اور تعلیمی اداروں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور حکام کو کیمروں کے ذریعے ان مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے پولیس جوانوں کو فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کی تلقین کی اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے موبائل لاسٹ ایپ کا افتتاح بھی کیا جس میں چوری شدہ موبائل فون تک رسائی آسانی سے ممکن ہوگی۔بعد ازاں آئی جی خیبرپختونخواہ نے ڈی پی او آفس میں افسران پولیس کے ساتھ میٹنگ کی اور ضلع ہری پور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اور پولیس افسران کو کارکردگی مذید بہتر بنانے کی ہدایات دی۔