فیصل آباد ریجن کے 68 پولیس افسران کو ترقی دے دی گئی

جمعہ 22 ستمبر 2023 19:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت فیصل آباد ریجن پولیس کے پرموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں فیصل آباد ریجن کے 68 پولیس افسران کو ترقی دیدی گئی، جن میں 28اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرجبکہ 40ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئیزکے عہدوں پرترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ریجن فیصل آباد میں محکمانہ پروموشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ئے چھٹے پر وموشن بورڈ کا انعقاد کیاجس میں سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوند ل،ڈی پی اوجھنگ ملک طارق محبوب،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین،ڈی پی او چنیوٹ عبد اللہ احمد نے شرکت کی۔

بوڈر میں ریجن فیصل آباد کے 28اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرجبکہ 40ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئیزکے عہدوں پرترقی دی گئی۔