ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سوتی‘ ہوئی مسافر خاتون مردہ نکلیں

پیر 25 ستمبر 2023 20:43

ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سوتی‘ ہوئی مسافر خاتون مردہ نکلیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2023ء) لندن کی ائیرلائن برٹش ائیرویز میں دورانِ پرواز سورہی خاتون حقیقت میں مردہ نکلیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 73 سالہ خاتون جن کے بارے میں ساتھ بیٹھے مسافر اور عملے کا خیال تھا کہ وہ سیٹ پر پرسکون انداز میں بیٹھی سو رہی ہیں، سفر کے اختتام پر علم ہوا کہ وہ چل بسی تھیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے فرانس کے شہر نیس جارہی تھی جس میں خاتون سوار تھیں، ائیر ہوسٹس جب آئی تو وہ یہ ہی سمجھی کہ خاتون آرام فرما رہی ہیں، جہاز نے لینڈنگ کی تو مسافر اٹھے لیکن خاتون ٹس سے مس نہ ہوئیں جس پر ساتھی مسافر کو شک ہوا۔ کہ وہ انتقال کر گئیں ہیں اور بعد میں ایسا ہی ہوا ۔

متعلقہ عنوان :