ڈالرکی قدرمیں کمی کے اثرات ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی

گھر اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمتوں میں 20 سے 34 روپے تک کمی آ گئی، درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت 500 روپے سے کم ہو گئی

muhammad ali محمد علی پیر 25 ستمبر 2023 20:49

ڈالرکی قدرمیں کمی کے اثرات ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2023ء) ڈالرکی قدرمیں کمی کے اثرات ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی، گھر اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمتوں میں 20 سے 34 روپے تک کمی آ گئی، درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت 500 روپے سے کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہو گئی، جس کے بعد درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور گھی کی فی کلو قیمت میں 20 سے 34 روپے تک کمی ہوگئی ہے۔ درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے ہوگئی ہے، اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوئی ہے۔ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد درجہ اول گھی 540 روپے اور کوکنگ آئل 550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :