Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر بےبنیاد ہے

عمران خان اٹک جیل میں ہی موجود ہیں، جیل انتظامیہ کو عدالتی تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔اٹک جیل حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 ستمبر 2023 19:36

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر بےبنیاد ہے

خبر کی تصحیح

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا عمران خان کو ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں اٹیچ باتھ اور دیگر سہولیات میسر ہیں جو کہ سابق وزیر اعظم کے لیے جیل کے قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔وکیل شیر افضل مروت

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں اٹیچ باتھ اور دیگر سہولیات میسر ہیں جو کہ سابق وزیر اعظم کے لیے جیل کے قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔
۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات کی فراہمی کیساتھ اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین ..مزید پڑھیے

سابقہ خبر

اٹک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2023ء) اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی خبر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اٹک جیل میں ہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی خبر بے بنیاد ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہی موجود ہیں، اٹک جیل انتظامیہ کو تاحال عدالتی تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔

وزارت قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا این اوسی جاری کردیا ہے۔سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج کل اٹک جیل میں کیس کی سماعت کریں گے۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کل جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہورہا ہے، وزارت قانون نے این اوسی کی کاپی سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کو ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں اٹیچ باتھ اور دیگر سہولیات میسر ہیں جو کہ سابق وزیر اعظم کے لیے جیل کے قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات کی فراہمی کیساتھ اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں اڈیالہ جیل کیوں نہیں ۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے، عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کریں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں ملنی چاہئیں، حق تلفی نہ ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات