راناثناء اللہ نے نگران وزیر داخلہ کا نوازشریف کی گرفتاری سے متعلق بیان حد سے تجاوز قرار دیا

سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں،سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پہ توجہ دیں۔سابق وزیرداخلہ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 ستمبر 2023 11:58

راناثناء اللہ نے  نگران وزیر داخلہ کا نوازشریف کی گرفتاری سے متعلق ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔26ستمبر 2023ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو "حد سے تجاوز" قرار دے دیا ۔ایک بیان میں راناثناء اللہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں ۔سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ۔

نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں، نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پہ توجہ دیں ۔نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ ۔راناثناء اللہ نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک کے ساتھ اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ائیرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا یہ عوام کا فیصلہ ہو گا۔

نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔خیال رہے کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی گرفتاری کے لیے تیار ہیں، ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ماضی میں بھی بیٹی کے ساتھ گرفتار ہونے آئے تھے۔

برصغیر کا ایک ہی لیڈر ہے جو گرفتاری سے ڈرتا ہے۔ تعصب کہیں یا کچھ اور سب کو پتہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری سے ڈرتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایئرپورٹ حساس جگہ ہے وہاں ویسے بھی مجمع کو اجازت نہیں دیں گے۔ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی تو گرفتار کریں گے۔ میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے۔ نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان ایک سافٹ اسٹیٹ بن چکا ہے۔