ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،چوہدری حامد حمید

منگل 26 ستمبر 2023 13:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید نے کہاکہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے جس کے نتائج جلد قوم کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں عوام ریلیف محسوس کریں گے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ملکی معیشت کو بے دردی سے تباہ کیا جس کی وجہ سے پی ڈی ایم حکومت کو معیشت کی بہتری کے لئے سخت اقدامات کرنا پڑے۔چوہدری حامد حمید نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور اس سے قرضوں کی ادائیگی میں بھی آسانی ہوگی جبکہ آئی ایم ایف جیسے اداروں سے بھی پاکستان کی جان ہمیشہ کیلئے چھوٹ جائے گی ۔