ملکی و غیر ملکی ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسسز، پولیس و انتظامیہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں،کمشنر، ڈی آئی جی ہزارہ

منگل 26 ستمبر 2023 19:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) این15بابو سر ٹاپ روڈ اور این،35شاہراہ قراقرم کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام، ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان وکمشنر دیامر استورفیصل احسن پیرزادہ و ڈی آئی جی دیامر استورفرخ رشید اور ونگ کمانڈر جی بی سکاؤٹس عامر زیب کے علاوہ دیگر پولیس افسران و ضلعی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں دونوں صوبوں کو آپس میں ملانے والی اہم شاہراؤں ناران کاغان روڈ اور شاہراہ قراقرم روڈ کی سکیورٹی اور مانسہرہ کوہستان، دیامر بھاشا میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان پر کام کرکرنےوالے غیر ملکی ورکرز کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزا رہ اور ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور ملک میں جاری ترقیاتی کاموں اور ان پر کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی ورکرز کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اس کیلئے سکیورٹی فورسسز، پولیس و انتظامیہ سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔

شاہراہ قراقرم اور ناران کاغان روڈ ان پراجیکٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ان کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت و پولیس ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہیں۔ دونوں صوبے ملکر ملک میں امن و امان و ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :