گھریلوجھگڑے پر خاوند نے گولی مار کر بیوی کو قتل کردیا

منگل 26 ستمبر 2023 19:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) گھریلوجھگڑے پر خاوند نے گولی مار کر بیوی کو قتل کردیاہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ لنگرانہ کے علاقہ چک نمبر208میں گھریلو جھگڑے پر محسن علی نے اپنی بیوی زکیہ بی بی دختر عبدالخالق قوم ساہل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ،اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے، پولیس کی جانب سے حسب ضابطہ کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔\378