ضلع کوٹلی میںجشن عیدمیلادالنبی ﷺ منانے کے حوالے سے تیاریاںآخری مراحل میںداخل

بدھ 27 ستمبر 2023 16:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء)ضلع کوٹلی میںجشن عیدمیلادالنبی ﷺ منانے کے حوالے سے تیاریاںآخری مراحل میںداخل۔ گلیاں،محلے،بازار،گھر،سرکاری وپرائیویٹ دفاتر،مساجدسمیت بینکوںکوبھی برقی قمقوں،رنگ برنگی لائٹوںاوردیگرآرائشی سامان سے سجادیاگیا۔ہرسال کی طرح اس سال بھی اہلیان کوٹلی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی جوش وخروش سے منانے کے لیے پرعزم۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے غلامان رسول ﷺ نے اپنے گھروںسمیت گاڑیوںاورموٹرسائیکلوںکوبھی میلادکے جھنڈوںسے سجاناشروع کردیا۔بچوں،جوانوں،بزرگوںسمیت خواتین بھی میلادالنبی ﷺ کوبہترین اندازمیںمنانے کے حوالے سے سرگرم ہیںاوراپنے گھروںمیںمیلادکی محافل سجارہی ہیں۔جبکہ نوجوانوںکی طرف سے مختلف ریلیوںکاسلسلہ بھی جاری ہے۔جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی جوش وخرو ش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے لیے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادپرجوش اوربارہ ربیع الاول بمطابق 29ستمبر 2023صبح10بجے جامع غوثیہ مسجدبلیاہ مرکزی جلوس میںشرکت کریںگے۔