جشن عید میلادالنبی ؐ انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ، مفتی محمد اعجازقادری

بدھ 27 ستمبر 2023 17:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) مفتی محمد اعجاز قادری سروری نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ؐ انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ، جس کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لیں ہیں ۔ وائی کراس سے چوک شہیداں تک لائٹنگ کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے ۔ اور شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے ہر طرف سبز جھنڈوں کی بہار آچکی ہے ۔مرکزی جلوس جامع مسجد مفتی عبدالحکیمؒ سے نکالا جائے گا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

ربیع الاول مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس اور برکت والا مہینہ ہے۔ آپ ؐ کی آمد سے کائنات میںنور ہی نورپھیل گیا اندھیروں کے بادل چھٹ گئے۔ قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق کو مضبوط بنا کر ی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہمارا جینا مرنا ہی عشق رسولؐ اور محبت مصطفیؐ کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

میلاد مصطفی ؐعاشق رسول ہی مناتے ہیں۔تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کا بنیادی جز اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکز اور محور ہے قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق کو مضبوط بنا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں میلا د النبیؐ کا مہینہ بڑی ہی عظمو ں ، بر کتو ں ،رفعتو ں کا مہینہ ، جس میں رب کا ئنا ت نے اپنی سب سے پیا ر ی اور کائنا ت کی سب عظیم ارفع واعلیٰ نعمت ہمیں ولا دت مصطفی ؐ کی صو ر ت میں ہمیں عطافرمائی۔

اس عظیم نعمت پر ہم رب کا ئنا ت کا جتنا بھی شکر اداکر یں وہ کم ہے۔جشن عیدمیلا دالنبیؐ اس مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ مفتی محمد اعجاز احمد قادری سروری مہتمم اعلیٰ مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم و سرپرست اعلی مرکزی سنی علماء مشائخ سپریم کونسل و مرکزی میلاد کمیٹی ،چیئرمین مرکزی تحریک تحفظ ناموس رسالت ؐ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مفتی اعجاز قادری قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق کو مضبوط بنا کرہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہمارا جینا مرنا ہی عشق رسولؐ اور محبت مصطفیؐ کیلئے ہے۔حضور نبی اکرمؐ کی ذات مبارکہ انسانیت پر اللہ رب العزت کا سب سے بڑا فضل اور رحمت ہے۔ اس فضل اکبر اور رحمت عظیم کا شکر ادا کرنا، آقا علیہ الصلاة والسلام کی ولادتِ باسعادت کی خوشیاں منانا، بصورتِ ذکر نعمت اور تحدیث نعمت ہر مسلمان پر فرض ہے۔

جشن میلاد النبی نعمت عظمیٰ یہ دن ر ب کا ئنا ت سے اظہا ر تشکر کا دن ہے ما ہ میلا د رسو ل آگیا آقا کے غلامو ں کا چہر ہ جگمگا گیا دیوانیخو شی سے جھوم ا ٹھے مستا نے در ود و سلا م کی محفلو ں میں مگن ہو گے شہر وبازار روشنی سے چمک ا ٹھے فضا نو ر نبو ت کے نعروں سے معمور ہو گئی ہر دل میں سکو ن قر ار و را حت آگئی مصطفی جا ن رحمت پہ لا کھو ں سلام مو لا امت مسلمہ کو صدقہ ولاد ت مصطفی ایک با ر پھرعروج وبلند ی نصیب فرما گستا خا ن ختم نبو ت کو نیست ونا بو د فر ما۔

متعلقہ عنوان :