جنجوعہ محلہ بیلہ روڈ لنگرپورہ کے ساتھ حلقہ ایم ایل اے چوہدری رشید کا سوتیلی ماں جیسا سلوک آدھا کلو میٹر سڑک وعدوں کے باوجود پختہ نہ ہو سکی

بدھ 27 ستمبر 2023 17:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) جنجوعہ محلہ بیلہ روڈ لنگرپورہ کے ساتھ حلقہ ایم ایل اے چوہدری رشید کا سوتیلی ماں جیسا سلوک آدھا کلو میٹر سڑک وعدوں کے باوجود پختہ نہ ہو سکی اہل علاقہ مسلسل ناانصافیوں کیخلاف سراپا احتجاج وزیر اعظم چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جنجوعہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نصیر احمد جنجوعہ ودیگر عہدیدران محمد مرسلین جنجوعہ محمد رفیق جنجوعہ محمد یاسین نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ پچاس سال گزرنے کے باوجود جنجوعہ محلہ لنگرپورہ پختہ نہ ہو سکی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے حلقہ پانچ چوہدی رشید نے کئی بار وعدے کیے مگر آج تک مسلسل ناانصافیوں کی انتہا ہو چکی ہے اگر سڑک کو پختہ نہ کیا گیا تو اہل علاقہ اس ناانصافی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ نیلم جو بند کر دیں گئے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ ایم ایل اے پر عائد ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ پچاس سال سے نا انصافی برداشت کر رہے ہیں اب عوام اس نا انصافی کیخلاف خاموش نہیں رہ سکتے اپنے حق کیلئے عوام جاگ چکی ہے اور ہر طرح کا احتجاج ہمارا حق ہے حکومت اور متعلقہ ایم ایل اے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ہمیں احتجاج کیلئے نہ اکسایا جائے