مظفرآباد ڈویژن جانوروں کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات (ویکسین) جملہ مراکز پر پہنچا دی گئی

بدھ 27 ستمبر 2023 17:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) مظفرآباد ڈویژن جانوروں کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات (ویکسین) جملہ مراکز پر پہنچا دی گئی ھے۔ کسان حضرات اپنے قیمتی جانوروں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لازمی لگوائیں۔ بھینسوں میں گل گھوٹو بھیڑ بکریوں میں متعدی نمونیا سمیت دوسری ویکسینیشن شامل ہیں ۔

کسان حضرات بالکل بھی اس معاملہ میں لاپرواہی و سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ جس علاقہ میں ویٹرنری اہلکار نہ پہنچے فوری طور پر متعلقہ ویٹرنری مرکز یا ضلعی آفیسران سے رابطہ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شیخ وسیم طاہر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آ فیسر مظفرآباد ڈویژن نے کیا۔ علاوہ ازیں مرغیوں کی بیماری رانی کھیت کی ویکسینیشن بھی جاری ہے،محکمہ لائیو اسٹاک جانوروں کو مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے فیلڈ میں موجود ہے ۔

(جاری ہے)

جملہ فیلڈ مراکز کو مختلف سرکلز میں تقسیم کیا گیا ہے اور متعلقہ ویٹرنری آفیسران بذات خود فیلڈ میں مانیٹرنگ کرینگے۔ دومیل لنگرپورہ ملحقہ علاقوں و مظفرآباد سٹی میں ڈاکٹر فہیم عباسی ویٹرنری آ فیسر، چھترکلاس ڈنہ کوٹ تریالہ تا کوھالہ ڈاکٹر آفاق قریشی، گڑھی دوپٹہ کائی منجہ و گردونواح میں ڈاکٹر راجہ نعیم خان، ھٹیاں بالا جہلم ویلی تا لیپہ ڈاکٹر عبدالمنان عباسی، چکار تا کٹکیر کھاوڑہ ڈاکٹر عدیل اکرم، کہوڑی پٹہکہ پنجگراں تا نوسیری و ملحقہ علاقوں میں ڈاکٹر اشفاق محی الدین بٹ سینئر ویٹرنری آفیسر اور چناری تا کھلانہ و ملحقہ علاقوں میں ڈاکٹر راجہ الطاف سینئر ویٹرنری آفیسر اور وادی نیلم میں ڈاکٹر وقاص احمد بٹ نگرانی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :