Live Updates

اسکواڈ میں خود کو شامل نہ کرنے کی ہر وجہ بتاؤنگا،تمیم اقبال

بنگلہ دیش کے سابق کپتان کا اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر حقیقت سے پردہ اٹھانے کا اعلان

بدھ 27 ستمبر 2023 17:41

اسکواڈ میں خود کو شامل نہ کرنے کی ہر وجہ بتاؤنگا،تمیم اقبال
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر حقیقت سے پردہ اٹھانے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ ڈراپ ہونے کی ہر وجہ بتائوں گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں ویڈیو بیان میں ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے قبل ہونے والے معاملات سے متعلق آگاہ کروں گا، میڈیا میں چند دنوں میں بہت کچھ سامنے آیا ہے۔

تمیم اقبال کے مطابق بنگلا دیش ٹیم کے فینز اور سپورٹرز ہر چیز کے بارے میں جاننے کا حق رکھتے ہیں۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کو شکیب الحسن کے کہنے پر اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے ان فٹ کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی صورت میں کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، نجم الحسین شانٹو، توحید ہردوئے، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، حسن محمود، شوریف الاسلام، نسم احمد، مہدی حسن، تنزید تمیم، تنظیم ثاقب اور محمود اللّٰہ شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہو گا۔بنگلا دیش ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔
Live ورلڈکپ 2023 سے متعلق تازہ ترین معلومات