کمشنرمردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت بجلی چوری کے حوالے سے جائزہ جلاس

بدھ 27 ستمبر 2023 18:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) کمشنرمردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے انتظامیہ پیسکو اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری اور کنڈا کلچر کے خلاف مہم کی کامیابی کے لیے باہمی روابط کو مضبوط بنائیں اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ مرتب کریں۔ انہوں نے اپنے دفتر میں بجلی چوری کے حوالے سے مہم کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک اس مہم میں بجلی چوری میں ملوث 596افراد کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آرز درج کیے جاچکی ہیں جبکہ 31افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مہم میں 1239کنکشن کاٹے گئے اور نادہندگان سے کروڑ15لاکھ سے زیادہ کی ریکوری کی گئی ہے۔ اسی طرح 45لاکھ روپے جرمانوں کی مد میں وصول کیے گئے۔ چیف پیسکو قاضی طاہر نے کہا کہ اعلیٰ حکام نے مردان کو ماڈل سرکل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں چیف پشاور الیکٹرک سپلاءی کمپنی قاضی محمد طاہر کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر مردان تعیم اختر، مردان اور صوابی کے ڈپٹی کمشنروں ، پولیس اور پیسکو کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :