بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

بدھ 27 ستمبر 2023 19:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 28ستمبرکو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور اورخروٹ آبادفیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اِسی روز 132Kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث پنجگور اور گوادر گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔

دریں اثناء کوئٹہ شہرمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں 28ستمبراور30ستمبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، ہزارہ ٹاون،اولڈاور نیو جان محمد، کرانی ایکسپریس، بی ایم سی،سمنگلی ایکسپریس،اے ون سٹی، کرانی، واسا، گرڈکالونی، غازی، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اُسی روزکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون،سورج گنج بازار، پی اے ایف، پی ٹی وی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، عالم خان،شہباز ٹاون، مالک، مارکرفیکٹری، ملک پلانٹ، بروری روڈ، کیو سی سی، کینٹ ،نواںکلی فیڈرز سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی، علاوہ ازیں28ستمبر اور30ستمبرکو220Kv کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس،پشتون آباد ایکسپریس،ایف جی ایس، شاہنواز، شیخ زید،بن یامین، انڈسٹریل، شاہین اسٹیل،سیمنٹ فیکٹری، اولڈو نیو پشتون آباد، عاصم آباد، سریاب مل اورشموزئی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے مری آباد، طوغی روڈ، سرینا، سٹی ، لیاقت بازارایکسپریس ، سید آباد، کاسی ون، کاسی ٹوفیڈرزسے دن12بجے تا شام 4بجے بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 30ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے دن12بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔