اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگ ا، مزید 29کیسز رپورٹ

جمعرات 28 ستمبر 2023 15:31

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگ ا، مزید 29کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگ ا، مزید 29کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد میں ڈینگی کے مزید 29 کیسز رپورٹ ہوئے ، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 863 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اوکے مطابق ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 68 فیصد مرد جبکہ 32 فیصد خواتین ہیں،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 9 مریض رپورٹ ہوئے، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 267 ہو گئی۔ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 596 ہو گئی،گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 2 مریض ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :