
مون سون کے آخری سپیل کا طوفانی آغاز متوقع، الرٹ جاری کر دیا گیا
پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان، صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی
محمد علی
جمعرات 28 ستمبر 2023
20:51

(جاری ہے)
ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے کئی شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گئی۔ آزاد کشمیر میں نیلم کے بلند و بالا پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، وادی نیلم کی چوٹیوں پر 1 فٹ سے زائد برف پڑگئی ۔ برفباری کے بعد مقامی لوگوں نے بھی گرم کپڑے زیب تن کرلئے، انگیٹھیوں ،چولہوں کی فعالیت کا اہتمام شروع کردیاگیا۔ قبل ازوقت برفباری سے رتی گلی جیسے مقامات پر جانیوالے سیاحوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ جبکہ وادی کاغان کے پہاڑوں پر بھی برفباری سے موسم سرما کا آغاز ہو گیا۔ پہاڑوں پر برفبای کے بعد وادی کے قدرتی حسن اور بابو سر ٹاپ ،جھیل سیف الملوک،سری پایہ، کوہ مکڑا پر سردی میں اضافہ ہو گیا۔ دوسری جانب ضلع استور کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت برزل ٹاپ اور دیوسائی ایریاز میں تقریبا ایک اینچ تک تازه برف پڑ چکی ہے، جس باعث برزل ٹاپ اور دیوسائی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ برف باری کے باعث گاڑیاں پھسلنے کا خدشہ ہے ۔ ضلعی انتظامیہ استور نے سیاحوں اور علاقے کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے تک برزل ٹاپ کی طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ دیامر نے بھی بابو سر ٹاپ پر برفباری کے باعث سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ ناران بابو سر ٹاپ پر برفباری ہونے کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والوں سیاحوں پر موسم ٹھیک نہ تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلع دیامر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بابوسر ٹاپ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس باعث بابوسر ٹاپ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ برف باری کے باعث پھسلن کا اندیشہ ہے،لہٰذا اس بابت مطلع کیا جاتا ہے کہ موسم بہتر ہونے تک بطرف بابوسر ٹاپ سے سفر سے اجتناب کیا جائے تاکہ کسی قسم کا نقصان سے محفوظ رہا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
-
امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، پاکستانی سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.