ڑ*سپریم کورٹ میں مقدمات سمیت دیگر امور پر چیف جسٹس کی سربراہی میں ا جلاس

جمعرات 28 ستمبر 2023 22:00

>اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2023ء) سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات میں معنی خیزمعاونت اور اہم ترین ریکارڈکی فراہمی سمیت دیگرامور پرغورکے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اہم ترین اجلاس طلب کیا۔

(جاری ہے)

جس میں اٹارنی جنرل پاکستان سمیت ، صوبائی ایڈووکیٹ جنرنلز کومشاورت کے لیے بلایاگیاہے اس کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس نے تمام صوبائی پراسیکیوٹرز نیب پراسیکیوٹرز کو بھی طلب کیاتھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیی کے ساتھ معاونت کے لیے سینئرترین جج سپریم کورٹ جسٹس سردار طارق مسعود بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر بنانے کی تجویز پر غورکیاگیااور اس حوالے سے مرکزی اور صوبائی لائ افسران سے تجاویزبھی مانگی ۔تاکہ عام لوگوں کوجلدسے جلدانصاف فراہم کیاجاسکے اور زیادہ سے زیادہ مقدمات کونمٹایاجاسکے۔