صدر مملکت کی مستونگ ، بلوچستان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 30 ستمبر 2023 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مستونگ ، بلوچستان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوانِ صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی پر زور دیا اور ان کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔