کراچی سے قطر کیلئے بک کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد
منشیات کی اتنی بڑی مقدار انتہائی مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپائی گئی تھی
ساجد علی ہفتہ 30 ستمبر 2023 15:51
(جاری ہے)
علاوہ ازیں پاکستان سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کیلئے احرام کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے، ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے مسافر کے احرام کے 3 تولیوں میں بھگو کر جذب کی گئی 5 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
اس حوالے سے ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی، جو اسلام آباد سے استنبول کے راستے سعودی عرب کت ساحلی شہر جدہ جانے کے مقصد سے ہوائی اڈے پر پہنچا تو اس کے سامان کی تلاشی کے دوران احرام کے 3 تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگوئے جانے کا انکشاف ہوا۔ اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے ملزم کے سامان کی تلاشی کے دوران انتہائی مہارت سے کی جانے والی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 کلو 448 گرام محلول آئس ہیروئن برآمد کرلی جب کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش کا عمل مکمل کرنے کے بعد اسے برآمد کی گئی منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
ہجرتی پرندوں کے عالمی دن پر حشرات کے تحفظ کا عزم
-
کمیشن بنا رہے ہیں تو اس پر بھی کمیشن بنائیں کہ قائداعظم کی وفات کن حالات میں ہوئی
-
سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں
-
افغانستان: گوتیرش کا بارشوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا
-
جب تک سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گی موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے
-
رواں مالی سال میں خیبرپختونخواہ کے محصولات میں نمایاں اضافے کا امکان
-
حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کیلئی20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
-
میں گارنٹی نہیں دیتا کہ ہماری جماعت کبھی اقتدار میں بھی آئے گی
-
اگر آئی ایم ایف کہتا کہ ملازمین پر ٹیکس لگائیں توبات کی جائے مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے
-
پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا، حکمران پارٹیوں پر عوام کو اعتماد نہیں رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.