سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے

ہفتہ 30 ستمبر 2023 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے بشیر میمن کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، چیف آرگنائزر نے 12 رکنی استقبالیہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

استقبالیہ کمیٹی میں محمد زبیر، نہال ہاشمی، کھئیل داس کوہستانی شامل، شاہ محمد شاہ، علی اکبر، ڈاکٹر درشن، جام کرم علی اور زاہدہ بھنڈ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کر کے رپورٹ کرے گی، کمیٹی نواز شریف کے استقبال کی تمام تیاریوں کا پلان مرتب کر کے چیف آرگنائزر کو دے گی۔کمیٹی 21 اکتوبر کو کارکنان کو سندھ سے لاہور لانے کے انتظامات کرے گی، کمیٹی 48 گھنٹوں میں میٹنگ کر کے پلان مرتب کرے گی، استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی پابندی کروائے گی