شائستہ لودھی نے اپنی آواز میں دعائیہ کلام شیئر کر دیا

ہفتہ 30 ستمبر 2023 20:55

شائستہ لودھی نے اپنی آواز میں دعائیہ کلام شیئر کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنی آواز میں دعائیہ کلام پیش کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ و میزبان نے اسٹوری شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ انسٹا اسٹوری میں شائشتہ لودھی کو ہلکے سفید رنگ کے خوش لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، ان کی انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی محفل میں موجود ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم جنید جمشید کی مقبول دعا میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے کے چند اشعار اپنی آواز میں ریکارڈ کر کے شیئر کیے ہیں۔