ورلڈکپ وارم اپ میچ،گوہاٹی میں ٹاس کے بعد بارش کے باعث بھارت، انگلینڈ میچ ختم

ہفتہ 30 ستمبر 2023 20:00

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) بھارت کے شہر گوہاٹی میں شیڈول وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا جہاں میزبان ملک اور دفاعی چمپیئن انگلینڈ کے درمیان میچ کے لیے ٹاس بھی ہوگیا تھا تاہم کھیل ممکن نہ ہوسکا۔گوہاٹی میں شیڈول میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔روہت شرمات کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ گرمی کے علاوہ پہلے بیٹنگ کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شام میں ہمارے باؤلر تازہ دم رہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ وارم اپ میچ ایک معمول ہے، جس سے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سے قبل 7 سے 8 اہم میچز کھیل چکے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے جو بہتر کر سکتے ہیں وہ کریں۔انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بھارت میں موجود ہیں جو خوشی کی بات ہے، کھیل کا موقع ہے تاہم وہ سفر کی وجہ سے زیادہ پرجوش نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلے میچ کے لیے تمام تیاریاں ہیں اور یہ میچ حالات اور گرمی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اہم تصور کر رہے ہیں۔