
سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیر صدارت کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول سے متعلق جائزہ اجلاس
کپاس کی زیادہ پیداوار کاشتکاروں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام کا باعث بنے گی‘ افتخار علی سہو کی اجلاس میں گفتگو
ہفتہ 30 ستمبر 2023 20:30
(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب رانا فقیر احمد،کنسلٹنٹ شعبہ زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈائریکٹر زراعت توسیع لاہور ہیڈکواٹرز فاروق جاوید اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب رائے مدثرعباس سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل زرعی شماریات ڈاکٹر عبدالقیوم سمیت ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان،فیصل آباد،ساہیوال اور سرگودھا کے ڈویژنل ڈائریکٹرز زراعت توسیع ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی چنائی کا عمل جاری ہے۔ موجودہ سال کپاس کے ٹینڈوں کا اوسط وزن2.93 گرام ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ2.59 گرام تھا۔اس طرح امسال کپاس کے ٹینڈوں کے اوسط وزن میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کپاس کے ضرررساں کیڑوں کے تدارک کے لئے جاری مہم اور موسم ساز گار ہونے کے باعث اب کیڑوں کے حملہ کی شدت میں کمی آچکی ہے۔ تاہم کپاس کے کھیتوں میں مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور کسی بھی رپورٹ ہونے والے ہاٹ سپاٹ ائیریا پر فوری جدید کیمسٹری کی حامل زرعی ادویات کا سپرے کروایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز زراعت توسیع کو جیننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد کا ریکارڈ احتیاط سے مرتب کرنے اور ایسی جیننگ فیکٹریاں جوانڈر رپورٹنگ کر رہی ہیں،ان کی نشاندہی کرنے کی ہدایات کیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کپاس کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو اُن کی محنت کا معقول معاوضہ دلوایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
-
آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات
-
پاکستان کو بھارت پر روایتی جنگ میں واضح اور فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
-
اسلام آباد میں بلیک آﺅٹ کرنے والی افواہوں کی تردید
-
ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاکستان کوئی بیرونی دباو قبول نہیں کرے گا، ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، خواجہ آصف
-
بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
-
اللہ نہ کرے ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے. خواجہ آصف
-
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے. عاصم افتخار
-
ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅںکے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال
-
ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘واشنگٹن پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت نہیں کرئے گا. امریکی نائب صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.