ریڈیو پاکستان نے صدر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

انتظامیہ پنشنرز کو کمو ٹیشن کی رقم دینے سے ٹال مٹول سے کام لینے لگی

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) صدر عارف علوی کی ہدایات کے باوجود ریڈیو پاکستان انتظامیہ پنشنرز کو کمو ٹیشن کی رقم دینے سے ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔ تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی واضح ہدایات کے باوجود ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے یکم جنوری 2020ء کے بعد ریٹائر ہونیوالے ملازمین کو گریجویٹی کی رقم تاحال ادا نہیں کی ہے۔

ملازمین کے حق میں پہلے وفاقی محتسب اورر بعد میں صدر نے ریڈیو پاکستان کو ہدایات دیں کے ملازمین کو جلد ان کے بقایاجات ادا کے جائیں مگر ڈی جی ریڈیو پاکستان مختلف حیلے بہانوں کو استعمال کرتے ہوئے یہ رقم دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ریٹائر ملازمین نے کہاہے کہ انہوں نے بچوں کی شادی اور اس جیسے دوسرے امور نمٹانے ہیں مگر ادارہ انہیں ان کی رقم ادا نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریڈیو پاکستان دوسری طرف ایسے کام کر رہے ہیں جن کا ادارے کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں۔ادھر اس ساڑھے تین سال کے دوران کئی ریٹائر ملازمین کموٹییشن کا انتظار کرتے کرتے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ملازمین نے کہا کہ کموٹیش کے علاوہ انہیں میڈیکل اور پنشن میں حا لیہ اضافہ بھی نہیں دیا گیا ہے،دوسری طرف ادارے کے ریگولر ملازمین بھی مختلف مسائل کا شکار ہیں،ملازمین نے صدر اور وفاقی محتسب سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ سے عملدرآمد کروائیں اور نیب جیسے ادارے سے اس کا م کی نگرانی کروائیں۔

متعلقہ عنوان :