حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 30 ستمبر 2023 23:59

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2023ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی نے غریب اور متوسط طبقات پر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246 روپے 15پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اسی طرح فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 86 پیسے اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 240 روپے سے بڑھ کر 260 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833 روپے سے بڑھ کر 3079 روپے64 پیسے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :