Live Updates

پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ میں 4 بھارتی ڈرون مار گرائے

ایئرڈیفنس یونٹ نے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی ، ڈرونز آبادی کے قریب زرعی زمینوں میں گرے

جمعہ 9 مئی 2025 15:47

پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ میں 4 بھارتی ڈرون مار گرائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 4ڈرونز مار گرائے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز گائوں 15فور ایل اور 11فور ایل کے علاقوں میں گرائے گئے۔ ڈرونز آبادی کے قریب زرعی زمینوں میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ردعمل کے تحت ڈرونز کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بہاولنگر میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت نے 7اور 8مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں سے اکثریت کو پاکستانی فورسز نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات