کاشتکاروں کو مٹر کی کاشت رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت

اتوار 1 اکتوبر 2023 12:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2023ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومٹر کی پچھیتی اقسام کی کاشت رواں ماہ اکتوبرمیں شروع کرکے اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کر نے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ اس سے قبل کاشت کی صورت میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث جہاں اگاؤ متاثر ہو سکتا ہے وہیں فصل پر تیلے، سفید مکھی، امریکن سنڈی کے حملہ کا احتمال بھی زیادہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ مٹر موسم سرما کی اہم اور مقبول ترین سبزی ہے جس میں تقریباً وہ تمام غذائی اجزا شامل ہیں جو انسانی جسم کی نشو ونما کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سبزی لحمیاتی مادے کی وجہ سے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے جسے گوشت کا نعم البدل بھی قرا ر دیا جا سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ معتدل آب وہوا مٹر کی فصل کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگیتی اقسام کا بیج 30سے35کلو گرام جبکہ پچھتی اقسام کا بیج 20 سے 25کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مزید معلومات کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت و رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :