کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدید گرمی پڑنے کا امکان

اتوار 1 اکتوبر 2023 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2023ء) کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدیدگرمی پڑنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا۔شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک ریکارڈ کیاگیا۔گزشتہ روز شہر قائد میں پارہ 42.6 ڈگری ریکارڑ کیا گیاتھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب دن میں45فیصد اورشام میں 25 فیصد رہا۔ہوائیں پہلے مشرق،شمال مشرق بعدمیں مغرب،جنوب مغرب کی جانب سے چلتی رہیں جبکہ ہوائوں کے رخ کی تبدیلی کے باعث شہرمیں گرد و غبار کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :