جاپان میں 2روزہ جاپان جنوبی کوریا دوستی میلے کا آغاز

پیر 2 اکتوبر 2023 10:30

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2روزہ جاپان جنوبی کوریا دوستی میلے کا آغاز ہو گیا۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں سجنے والے دوستی میلے کی افتتاحی تقریب ٹوکیو کے کومازاوا اولمپک پارک میں منعقد ہوئی۔ جاپان میں جنوبی کوریا کے سفیر یُن دُک مِن نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میلے کا مقصد دونوں ممالک کی ثقافتوں کی نمائش کرنا اور تبادلوں کو فروغ دینا ہے،تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث حالیہ سالوں میں یہ میلہ آن لائن منعقد ہوتا رہا ہے۔

میلے سے خطاب میں کوریائی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ 4سالوں میں پہلے ’’حقیقی‘‘ میلے کا انعقاد دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے بہتری لانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کا مقام فراہم کرے گا۔میلے میں معروف و مقبول کوریائی پکوان چی جی می پین کیک اور گوشت کا پکوان سام گیوپسال کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :