کچن گارڈننگ کے تحت متعدد سبزیاں 30اکتوبر تک کاشت کی جاسکتی ہیں، ترجمان نظامت زرعی اطلاعات فیصل آباد

پیر 2 اکتوبر 2023 11:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت گاجر،مولی،شلجم،پالک،دھنیاں ،سلاد،میتھی اورسرسوں 30اکتوبر تک کاشت کی جاسکتی ہیں، چن گارڈننگ میں دلچسپی رکھنے والےافراد سبزیوں کی کاشت کیلئے ایسی جگہوں کاانتخاب کریں جہاں دھوپ کم از کم 8گھنٹے رہے کیونکہ سایہ دار جگہوں پر سبزیوں کی پیداواراوربڑھوتری متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کچن گارڈننگ پروگرام کے فروغ کے تحت 5مرلہ کاشت کیلئے ارزاں نرخوں پرموسم سرما کی سبزیوں کے بیج کے پیکٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر زہروں سے پاک نامیاتی سبزیاں اگائیں جواخراجات میں کمی کے ساتھ صحت وتند رستی کا بھی باعث ہوں ۔انہوں نے کہاکہ کاشت کی گئی سبزیوں کی روزانہ دیکھ بھال سمیت پانی اورکھاد کامناسب استعمال بھی ضرور کریں ۔

متعلقہ عنوان :