رواں ماہ بکریوں کو افزائش کے ساتھ بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے بھی لگوائیں ، ڈاکٹر انعام علی اطہر

پیر 2 اکتوبر 2023 12:09

رواں ماہ بکریوں کو افزائش کے ساتھ بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا ہے کہ بکری پال حضرات رواں ماہ اکتوبر کے دوران اعلیٰ نسل کی علاقائی بکریاں بیتل، ٹیڈی، دائرہ دین پناہ، ناچی وغیرہ کی افزائش نسل کیلئے اقدامات کریں، بکریوں کی افزائش کے ساتھ ساتھ انہیں بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے بھی لگوائیں تاکہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ معیاری گوشت کا حصول بھی ممکن ہو سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ نسل کی علاقائی بکریاں بیتل، ٹیڈی، دائرہ دین پناہ، ناچی وغیرہ پالنے سے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روا ں ماہ اکتوبرکے دوران اعلیٰ صلاحیت کے حامل نر بکروں سے بکریوں کی نسل کشی کروانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کو متوازن خوراک، سبز چارہ، صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شدید موسمی اثرات سے بچانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انتڑیوں کے زہر، متعدی نمونیا، منہ کا پکنا اور چیچک کے امراض بکریوں کی افزائش نسل متاثر کرتے ہیں جس سے بچاؤ کے لیے وٹرنری ہسپتال سے ٹیکے لگوائے جاسکتے ہیں اور وٹرنری ڈاکٹر و ماہرین سے مفید مشورے بھی حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :