جامن کے باغبان پودوں کوبروقت اور متناسب کھاد ڈالیں،ترجمان آری

پیر 2 اکتوبر 2023 12:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) باغبان جامن کے پودوں کیلئے کھاد کا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں کیونکہ مناسب افزائش نسل کیلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا متناسب استعمال اشد ضروری ہے جبکہ کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پھل کی اچھی بڑھوتری یقینی ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبر کی 20سے 30کلوگر ام فی پودا گلی سڑی کھاد جبکہ بڑے پودے کی صورت میں 50سے55کلوگرام فی پودا گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنا اشد ضروری ہے۔

انہوں نے بتایاکہ باغبان و کاشتکار جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پاؤ یوریا ایک پاؤ ڈی اے پی، آدھا کلوگرام ایس او پی جبکہ بڑے پودوں کو 3پاؤ یوریا، 3پاؤ ڈی اے پی، 3پاؤ ایس او پی فی پودا ڈالیں تاکہ جامن کا صحتمند اور معیاری پھل حاصل کرناممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :