طب کا نوبیل انعام ہنگری اور امریکا کے پروفیسرز نے جیت لیا

دونوں شخصیات نے کوروناویکسین بنانے کیلئے غیرمعمولی پیشرفت کی،جیوری

پیر 2 اکتوبر 2023 17:38

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) طب کا نوبیل انعام ہنگری کی کتالین کاریکو اور امریکا کے ڈریو ویس مین کے نام رہا۔ دونوں ماہرین کو انعام ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر ان کے کام سے متعلق دیا گیا۔ایم آر این اے ٹیکنالوجی سے کورونا کی ویکسین موڈرنا اور فائزر کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بیٹھنے والی جیوری نے کہا کہ عہد حاضر میں انسانی صحت کو لاحق بڑے خطرے کے دوران دونوں شخصیات نے ویکسین بنانے کیلئے غیرمعمولی پیشرفت کی۔

کتالین کاریکو ہنگری کی ساگان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، انہوں نے ڈریو ویس مین کے ساتھ امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں ریسرچ کی تھی جس پر نوبیل انعام ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :