محمد شاہد غوری مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ جلوس میں شہید ہونیوالوں کے گھر پہنچ گئے

دہشتگردوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچا کردم لینگے پاکستان سنی تحریک شہید ہونیوالوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ،رہنما سنی تحریک

پیر 2 اکتوبر 2023 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ جلوس میں شہید ہونیوالوں کے گھر پہنچ گئے ،شہداء کے گھروں پر جاکر تعزیت اور دعا کیاور اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی ،اہلسنت کو نشانہ بنانے اور میلاد کے جلوس پر حملہ کرنیوالوں کو کسی طور بھی معاف نہیں کیا جاسکتا ،دہشتگردوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچا کردم لینگے ،پاکستان سنی تحریک شہید ہونیوالوں کے غم میں برابر کی شریک ہے انشاء اللہ بہت جلد دہشتگرد عبرت کا نشان بنیں گے ،حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں، امن ،محبت اور ملک سے محبت کا درس دینے والوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے ،مصیبت کی گھڑی میں شہید وں کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑینگے ،بلوچستان کی حکومت کا شہیدوں کے لواحقین کو 15لاکھ کی بجائے وفاقی حکومت سے ہر شہید کو ایک کروڑ معاوضہ دلوانے کا اعلان کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان مستونگ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت اور دعا کے بعد سوشل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،یاد رہے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رجا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن آفتاب قادری کے ہمراہ مستونگ پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ بلوچستان کے صدر علی بلوچ کے ہمراہ مستون میں شہید ہونیوالوں کے گھروں پر جا کر تعزیت اور دعا کرکے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں ،محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ مستونگ کے شہیدوں اور زخمیوں کیلئے اہلسنت کا اتحاد اور ان کی مالی معاونت کرنے کیلئے جو کمیٹی بنی ہے وہ مخیر حضرات سے رابطے کرئے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر مستون کے شہیدوں اور زخمیوں کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں ،ملک بھر کے مخیر حضرات شہیدوں اور زخمیوں کی مالی معاونت کیلئے بھرپور تعاون فرمائیں ،شاہد غوری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد دنیا سے مٹ جائینگے آقا کریم ﷺ کا میلاد صبح قیامت تک ہوتا رہے گا ،حکومت ملکی سلامتی کے ادارے دہشتگردوں کے اصل کرداروں کو فی الفور گرتار کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں۔