اے سی سیالکوٹ کا انسداد پولیو مہم کے حوالے سے یو نین کو نسل اگو کی کا دورہ

منگل 3 اکتوبر 2023 14:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2023ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے یو نین کو نسل اگو کی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے بنیادی مرکز صحت اگوکی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس یونین کونسل میں کل 38 پو لیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں، جن میں 36 موبا ئل ٹیمیں جبکہ ایک ٹرانزٹ اورایک فکسڈ ٹیم شامل ہے۔

آج کا اس یو سی کا ہدف تقر یبا 3500 بچے ہیں، دوران وزٹ ٹرانزٹ ٹیم اگو کی موڑ نے 22 جبکہ فکسڈ ٹیم نے 66 بچوں کو کور کیا ہے۔ موبا ئل ٹیم نمبر18 نے 71 گھرانے کور کیے تھے جن میں این اے 17 ریکارڈ ہوۓ جبکہ مو با ئل ٹیم نمبر 38 نے 59 گھرانے کور کیے اور ابھی تک 15 این اے ریکارڈ کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے تمام عملہ کو ایس او پیز کے مطابق کام کو مقررہ ٹائم تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :