مشہور ترک ڈرامے کورولش عثمان کے ہیرو بوراک اوزچیوت (کل) پاکستان آئیں گے

کہ ‘وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے

جمعرات 5 اکتوبر 2023 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2023ء) عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تٴْرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رٴْخ کیا۔

(جاری ہے)

بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ‘وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے۔اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ پرفیوم برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :