سعودی عرب، تنزانیہ کے جڑواں سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن

جمعرات 5 اکتوبر 2023 16:52

سعودی عرب، تنزانیہ کے جڑواں سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2023ء) سعودی دارالحکومت ریاض میں تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے جڑواں سیامی بچوں کو علاحدہ کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آپریشن میں مصروف سرجیکل ٹیم کی سربراہی شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے جڑواں بچوں حسن اور حسین کو آپریشن کے لئے ریاض کے شاہ عبداللہ سپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا۔نو مراحل پر مشتمل اس مشکل آپریشن اندازا 16 گھنٹے پر محیط ہو گا جس میں 35 سرجنز، کنسلٹنٹ، سپیشلسٹ، نرسز اور ٹیکنکل ماہرین شامل ہوں گے۔آپریشن سے قبل ڈاکٹر الربیعہ نے کہا ہے کہ سیامی بچے حسن و حسین کا نچلا دھڑ جڑا ہوا ہے جبکہ ان کا جگر، آنتیں اوردیگر اجزا بھی مشترک ہیں۔

متعلقہ عنوان :