مشہور ترک سیریز کورولوس عثمان کے اداکار براق اوزچیوت عرف عثمان بے کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پیر 9 اکتوبر 2023 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2023ء) مشہور ترک سیریز 'کورولوس عثمان' کے اسٹار اداکار براق اوزچیوت عرف عثمان بے نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یوکی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی ڈاکٹر مقصود احمدنے انکا استقبال کیا۔

براق اوزچیوت نے ایس ایس یو کے انتظامی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلی پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی طرف سے دی گئی پر تپاک مہمان نوازی پر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔بعدازاں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن نے براق اوزچیوت کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :