مشرق وسطی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 39 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1852 ڈالر پر پہنچ گیا

منگل 10 اکتوبر 2023 18:09

مشرق وسطی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2023ء) مشرق وسطی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں مسلسل سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق مشرق وسطی کشیدگی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پر بھی اثر انداز ہوئی ہے اور قیمت پھر بڑھنے لگی ہے۔ عالمی منڈی میں منگل کوسونے کی فی اونس کی قیمت میں مزید 9 ڈالر اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں9 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد قیمت 1861 ڈالر پر پہنچ گیا۔ 7 ستمبر سے اب تک سونے کی قیمت میں تقریبا 33 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوچکا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1828 ڈالرسے بڑھ کر 1861 ڈالر فی اونس پرپہنچ گئی ہے۔پاکستان میں چوبیس قیراط سونے کی قیمت دو لاکھ روپے فی تولہ سے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام چوبیس قیراط سونے کی قیمت بھی دولاکھ کی قیب پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتی اقدامات اور عالمی منڈی کے زیراثر کے بعد صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :