ماں کے کھیلنے سے روکنے پر گیارہ سالہ بچے نے خودکشی کرلی

نارتھ کراچی سیکٹر 10 الفلاحی مسجد کے قریب گھر میں 11 سالہ بچے کی پھندا لگا لاش ملی، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 14 اکتوبر 2023 22:15

ماں کے کھیلنے سے روکنے پر گیارہ سالہ بچے نے خودکشی کرلی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2023ء ) کراچی میں ماں کے کھیلنے سے روکنے پر گیارہ سالہ بچے نے خودکشی کرلی۔ پولیس حکا کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 10 الفلاحی مسجد کے قریب گھر میں 11 سالہ بچے کی پھندا لگا لاش ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ محمد حماد سائیکل چلا کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچا تھا جس پر والدہ نے اُسے کو ڈانٹا اور جلدی گھر پہنچنے پر پابند کیا۔

پولیس نے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی اور پھر اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ماں کے روکنے اور پابند کرنے پر بچے نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔ حماد کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ والدہ گھر کے کاموں میں مصروف تھیں جبکہ حماد کمرے میں موجود تھا، جب والدہ کمرے میں پہنچی تو وہ پھندے سے جھول کر خودکشی کرچکا تھا۔

(جاری ہے)

ادھر سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کورے میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ ایس ایچ او تھانہ مٹہ حیات خان کے مطابق چھیالیس سالہ بہرام شہزادہ عرف سنگین ولد آفرین خان نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی تین بچوں کی اہلیہ مسماة (ا) کو موت کے گھاٹ اتاردیااوربعدازاں خود پر بھی فائرکھول کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ پولیس کے مطابق میاں بیوں کے مابین طویل عرصہ سے گھریلو تنازع چلا آرہاتھا ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ موقع سے آلہ قتل پستول برآمد کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :