شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتل گرفتار نہ ہوئے، شکارپور کے صحافی سڑکوں پر نکل آئے

پیر 16 اکتوبر 2023 20:06

شکاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2023ء) شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتل گرفتار نہ ہوئے، شکارپور کے صحافی سڑکوں پر نکل آئے، شکارپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سول سوسائٹی کے ساتھ ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر شکارپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار پٹھان کی قیادت میں جمانی حال سے ریلی نکال کر شکارپور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جہاں پر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے شدید نعرہ بازی کی ، اس موقعے پر شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار پٹھان، جنرل سیکریٹری عبدالسلام انڑ، شکارپور پریس کلب کے صدر رحیم بخش جمالی، زاہد نون، ایاز منگی، جمیل مہر، عبدالخالق سومرو اور دیگر کا کہنا تھا کہ سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کو دو ماہ سے زائد عرصہ گذر گیا ہے، مگر ابھی تک پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے، انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی وزیر قانون کی جانب سے شہید جان محمد مہر کے قتل کو برادری مسئلے کا نام دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ شہید جان محمد مہر کے خون کو بہانے کی سازش یے، پولیس کی نااہلی کے باعث قاتل گرفتار نہیں ہو رہے ہیں، صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، قاتلوں کی گرفتاری میں مزید تاخیر کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، آئی جی سندھ اور اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے صحافیوں کی بیچینی ختم کی جائے، اس موقعے پر عارف قریشی، ابراہیم بروہی، عبدلرزاق بروہی، حکیم جتوئی، سلطان سومرو، عتیق دھکڑ، عدیل علوی، سجاد بھٹو، اشرف بھٹو، ذوالفقار مگسی، عزیز نون، غلام قادر، رشید شاہ، فرحان ابڑو، مظفر ابڑو، فہیم منگی، عزیز شیخ، نیاز سومرو، محمد پریل شیخ، زبیر احمد ، الاہی بخش شیخ اور دیگر موجود تھے۔