مجوزہ انڈسٹریل زون کے قیام سے لاکھوں لوگوں کو بے گھر اور قیمتی زرخیز سر سبز شاداب رقبہ تباہ ہو جائے گا ،سردار سلیم حیدر خان

منگل 17 اکتوبر 2023 20:47

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2023ء) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مجوزہ انڈسٹریل زون کے قیام سے لاکھوں لوگوں کو بے گھر اور قیمتی زرخیز سر سبز شاداب رقبہ تباہ ہو جائے گا زراعت کیلئے انتہائی موزوں اراضی پر انڈسٹریل زون بنانا زرعی پیداوار کو ختم کرنا کے مترادف ہے حکومت کسی بھی غیر آباد اور بنجر سستی اراضی پر انڈسٹریل زون بنائے اٹک کو پہلے ہی نیو ائیر پورٹ اور ہاوسنگ سوسائیٹوں کے نام پر زرخیر اور بہترین پیداوار کی حامل اراضی سے محروم کر دیا گیا ہے اب انڈسٹریل زون سے سبزیات باغات گندم مونگ پھلی اور دیگر قیمتی فصلوں کی کاشت کیلئے بہترین اراضی کو تباہ کر دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو کسی صورت میں علاقے کے عوام کو قابل قبول نہیں ہے انھوں نے کہا کہ فتح جنگ تحصیل کے 25سے زائد دیہات کی لاکھوں کی آبادی اس منصوبے سے براہ راست متاثر ہوگی جبکہ ہزاروں ایکڑ اراضی جو زرعی اجناس، سبزیوں اور باغات اور دیگر فصلات پر مشتمل ہے کی تباہی کا باعث بنے گا جس ہماری زرعی پیداوار کو نقصان پہنچے گا انھوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کو پہلے ہی ائیر پورٹ کے نام پر قیمتی زمینوں سے محروم کیا گیا رہی سہی کسر ہائوسنگ سوسائیٹوں نے نکال دی اب باقی بچے کھچے زرخیر رقبہ پر انڈسٹریل زون بنا کر لوگوں کو بے گھر اور زراعت کا مکمل خاتمہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا اس منصوبے کی بازگشت سے علاقے کے عوام میں بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی حدود میں سی پیک کے قریب ترین ہزاروں ایکٹر بنجر بیابان اور غیر آباد اراضی پڑی ہے جہاں انڈسٹریل زون قائم کر کے لوگوں کو روزگار اور ان بنجر زمینوں کا کام میں لایا جاسکتا ہے لہذا حکومت انڈسٹریل زون کے مجوزہ علاقے کی بجائے کسی بھی دوسری جگہ کا انتخاب کر کے قیمتی زرخیز اور سر سبز رقبہ کو تباہی سے بچائے ۔

ٴْ